ابنا: رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام سید محمدمہدی میرباقری نے ۲۳ویں کی رات کو حرم مطہر رضوی میں زائرین اور مومنین کے اجتماع میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضایت کا حصول اہل بیت علیہم السلام کی معرفت اور پیروی کے مرہون منت ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سختیوں مصیبتوں خوشیوں اورمسرت کے ایام میں اللہ تعالی کے دروازے کھلے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی نیک نیتی کی بنا پر اجروثواب عطا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شب قدر جنت کی طرف ایک قدم اٹھانے اور گناہوں سے حقیقی توبہ کرنے کی رات ہے۔
حجۃ الاسلام میرباقری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی معرفت اور ہدایت کے انوار ائمہ اطہارعلیہم السلام کے حرمہا ئے مطہر اور کعبہ میں جمع ہیں لہذا جو بھی اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنا چاہتا ہے وہ ان مقدس مقامات میں داخل ہو۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو لوگ فقط اس دنیا کے لیے کوشش کر رہے ہیں وہ بہت برے انسان شمار ہوتے ہیں لیکن جن کے دلوں میں اللہ تعالی کی محبت گھر کر چکی ہے اور للہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کام کرتے ہیں وہ انتہائی اچھے اور اعلی انسان شمار ہوتے ہیں۔
.......
/169